میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ شہر کی خوب صورتی کا بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 مئی 2016 19:16

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ شہر کی خوب صورتی کا بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ہم سرکار کی جانب سے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلر ندیم زضا زیدی ، میر حمل خان گہرامزئی ، ملک ساجد بنگلزئی ، غوچ بخش عرف پہلوان ،میر غلام رسول دھرپانی کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صد ر میر جاوید بلوچ، سید طاہر علی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی اپنے محدود وسائل میں رہ کر عوامی مسائل کا ازالہ کررہی ہیں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کی حفاظت کیلئے صفائی مہم کے ساتھ ساتھ مچھروں کے خاتمہ کیلئے اسپرے مہم بھی شروع کررکھی ہے تاکہ صاف ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مچھروں کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے ہم سرکار کی جانب سے عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں عوامی شکایت کا بروقت ازالہ کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے عوامی مسائل کو حل کرنے علاقوں میں صفائی کی صورت حال بہتر کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی کے اہلکار دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہے جبکہ ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کی وجہ سے سٹرکوں نالیوں کی تعمیر ومرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے سبی کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے منتخب کونسلر ز اپنا کردار ادا کریں جبکہ شہری و تاجر برادری صفائی کا خاص خیال رکھیں گھروں اور دکانوں کا کچرا سٹرکوں پر ڈالنے کی بجائے کچرادانوں کا استعمال کریں تاکہ شہر صاف ستھرا نظر آئے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرنا میری ذمہ داری ہیں ان کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا ۔