دہشتگردی کاخاتمہ تعلیم اورقلم کی طاقت سے کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ شبیراحمدنوری

جمعہ 13 مئی 2016 19:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) تحفظ مساجدومدارس اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شبیراحمدنوری نے المصطفیٰ اسکول کے دورے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کاخاتمہ تعلیم اورقلم کی طاقت سے کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور صوبائی حکومت نے دواہم مسائل تعلیم اورصحت پرصوبے بھرمیں ایمرجنسی لگاکرخصوصی توجہ دے رکھی ہے جبکہ انکی مکمل نگرانی کادعوی بھی کیاگیا ہے جوفقط دعوی ہی ہے اس میں کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیئے گئے کیونکہ سبی شہر کے خستہ حال اسکول غم داستان سنانے پرمجبورہیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارکمرے الماریاں کرسیاں اورفرنیچراس قابل نہیں رہے کہ انھیں استعمال کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ سریاب روڈپرہونے والا دھماکہ امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے کی ناکام کوشش ہے امن وامان کے دعویدارقیام امن کیلئے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروٴے کارلائیں اور دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں اورہمدردوں کیخلاف بھی بھرپورکاروائی کاآغاز کرکے ملک سے خوف ودہشت کی فضاء کو فی الفور ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :