صوابی میں جدیدتقاضوں سے لیس ٹریفک وارڈن سروس کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 13 مئی 2016 19:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) صوابی میں جدیدتقاضوں سے لیس ٹریفک وارڈن سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔آئی جی پی خیبر پختون خوا ناصر خان دورانی اور ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان کی احکامات کے پیش نظر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی نگرانی میں صوابی میں بھی جدید تقاضوں سے لیس ٹریفک وارڈن کا افتتاح کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے ٹریفک پولیس کو نئے وردی کے ساتھ نئی مثبت سوچ پیدا کرنے کی ہدایت دی ٹریفک انچارج جناب علی خان نے علی الصبح اپنی ٹریفک ٹیم جدید تربیت سے لیس کو اکھٹے کرکے جدید تقاضوں سے لیس کٹ تقسیم کی ،ٹریفک اس نئے نظام میں ٹریفک چالان کی رسید اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار آسان بنا دیا گیا ،جبکہ خوش اخلاق عملہ تعینات کرکے شہریوں کی شکایات کے ازالے کی بھی کوشش کی گئی ہے ،اس موقع پر ٹریفک انچارج جناب علی خان نے اپنے ٹیم کو کٹ کے ساتھ مبارک باد پیش کی اور ہدایت جاری کی کہ عوام کی بھلائی کے لئے اور اس وردی کے تبدیلی ہمارے سوچ میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے ،اور امید رکھتے ہیں کہ ہم اپنے ڈیوٹی سرانجام دے کر عوام کی خدمت اور آفسران بالا کی احکامات پر پوری مرکوز رہے ،اس موقع پر تمام تر ٹریفک وارڈن ٹیم اپنے اپنے پوائنٹ با خوشی سے سنبھال کر نئے صبح کا آغاز نئی وردی سے کی ۔

متعلقہ عنوان :