ملک میں کرپشن کا خا تمہ ، میرٹ کی با لا دستی اور انصاف کو عام کر نے میں وکلا ء برادری کا کردار ہمیشہ اہم اور کلیدی رہا ہے ، عدلیہ کی بحالی میں بشام بار ایسو سی ایشن کا کردار تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جا ئے گا

رکن صو بائی اسمبلی شو کت علی یوسف زئی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 13 مئی 2016 18:54

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے رکن صو بائی ڈپٹی پار لیما نی لیڈراور رکن صو بائی اسمبلی شو کت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کا خا تمہ ، میرٹ کی با لا دستی اور انصاف کو عام کر نے میں وکلا ء برادری کا کردار ہمیشہ اہم اور کلیدی رہا ہے ، عدلیہ کی بحالی میں بشام بار ایسو سی ایشن کا کردار تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جا ئے گا ، تعمیر و تر قی کیلئے بشام بار سمیت شانگلہ کے تمام وکلاء برادری اور شانگلہ ایکشن کمیٹی کے شا نہ بشانہ کھڑا ہو کر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بشام بار رو م میں بشا م بار ایسو سی ایشن کو ایک ملین کا چیک دینے کے تقریب کے مو قع پر سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، سا بق صو بائی وزیر شو کت علی یوسف زئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ان کا جائز حقوق دلا نے میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کر ے گی اور شانگلہ کی پس ما ندگی کی خا تمہ کیلئے اقدامات اٹھا ئی گی، اس مو قع پر محمد رفیق ایڈو کیٹ، بار کے صدر صدر الرحمن ، احسان اللہ ایڈو کیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے اختتام پرشو کت علی یوسف زئی کو وکلاء برادری نے بشام بار کے ہال کی تو سیع کرا نے کیلئے سائٹ کا دورہ بھی کرا یا ۔

متعلقہ عنوان :