ملک کرکٹ اکیڈمی انڈر19کی ٹیم نے اٹک ڈسٹرکٹ ٹیم کو 7وکٹوں سے ہرایا

جمعہ 13 مئی 2016 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) ملک کرکٹ اکیڈمی کی انڈر19ٹیم نے اٹک ڈسٹرکٹ انڈر19ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔حضروکرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے ایک میچ میں اٹک ڈسٹرکٹ ٹیم کت کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خودبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقرررہ اوورزمیں 180رنز بنائے ۔جسمیں شہاب نے 30اور ارسلان نے 28رنز سکور کئے ۔

(جاری ہے)

ملک کرکٹ اکیڈمی انڈر19ٹیم کی جانب سے روایت خان اوربابر نے3,3جبکہ عماد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین ی راہ دکھائی ۔

اسکے جواب میں ملک کرکٹ اکیڈمی انڈر19کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے مطلوبہ ہدف3کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کیا۔بابر نے35اور فیصل نے 25رنز بنائے ۔اسی طرح اٹک ڈسٹرکٹ انڈر19ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :