بٹگرام کے مختلف ویلیج کونسل ناظمین بھی صوبائی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج

صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ناظمین کی پریشر گروپ کمیٹی بنانے پر غور

جمعہ 13 مئی 2016 18:33

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) ضلع بٹگرام کے مختلف ویلیج کونسل ناظمین بھی صوبائی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ،صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ناظمین کی پریشر گروپ کمیٹی بنانے پر غور ،ویلیج کونسلوں کیلئے مختص ترقیاتی فنڈ سے 75فیصد کٹوتی پر تشویش کا اظہار ،ضلع بھر کے منتخب ویلیج کونسل ناظمین نے سر جوڑ لیا آئیندہ میٹنگ میں صوبائی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کو سبوتاژ کرانے کیلئے آئے روز ترمیم پر تلی ہوئی ہے بلدیاتی نظام کی تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز فلاحی تنظیم پی آرڈی پی کے آفس میں ناظم ویلیج کونسل امیر محمد خان ترندکے زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں ضلع بٹگرام بھر کے مختلف ویلیج کونسلوں سے تعلق رکھنے والے ناظمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھا کہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور ترقیاتی فنڈ فراہمی صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے جب اختیارات اور فنڈز دینے ہی نہیں تھے تو انتخابات کیوں کرائی انکا کہناتھا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے مزید اپنی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے ترقیاتی فنڈ سے 75فیصد کٹوتی کہاں کا انصاف ہے انہوں نے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر صوبائی حکومت کو پابند کرے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور ترقیاتی فنڈز فراہم کریں بصورت دیگر اپنی حقوق کے حصول کیلئے آخری حد تک جانے پر مجبور ہوں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کسان کونسلر سید محمد خان صوفیان،ناظم ویلیج کونسل ترند امیر محمد خان ،ناظم ویلیج کونسل ارغشوڑی نزیر محمد خان ،ناظم ویلیج کونسل بٹگرام پراپرعطاء اللہ خان ،ناظم ویلیج کونسل ہوتل امجد خان ،ناظم ویلیج کونسل گڑھی نواب سید سید عمران شاہ ،ناظم ویلیج کونسل دھڑیاں پرویز خان تکیہ اور دیگر ناظمین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ضلع بھر کے تمام ویلیج کونسل کے ناظمین کے جائز حقوق کیلئے پریشر گروپ کے طور پر ایک فعال نمائندہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جوکہ ہر محاذ پر ناظمین کی اختیارات اور ترقیاتی فنڈ ز کیلئے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی کال دیگی آخر میں کمیٹی کی تشکیل کیلئے میٹنگ کے شرکاء ناظمین نے امیر محمد خان ترند کو اپنا سربراہ مقررکیاجبکہ آئیندہ میٹنگ باقی ماندہ عہدوں کو چناؤ کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :