حکومت کی اقتصادی پا لیسوں کے با عث آج ملکی زرمبادلہ میں 21ارب ڈالرسے زائد موجود ہیں، را نا تنویرحسین

ملک ترقی کی سمت تیزی سے گا مزن،حکومت تو انا ئی بحران کے خاتمے کے لئے دن رات کا م کررہی ہے ملکی ا ندسٹری کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے ملک بھر میں پا سپورٹ کاؤنٹرقائم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں پنجاب کے ریجنل آفس آپریشنل ہو چکے،عوام اپنے شہروں میں اس سہولت سے استفادہ حاصل کررہے ہیں کسی بھی جگہ ٹاؤٹ ما فیا کی موجودگی پا ئی گئی تو اس کا ذمہ دار ریجنل ڈائریکٹر ہو گا اور اس جواب طلبی کی جا ئیگی،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 13 مئی 2016 18:33

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی را نا تنویرحسین نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدائیت پر ملک بھر میں پا سپورٹ کے اجرا کے لئے عوام کی مشکلات کو دوراور خواتین کے لئے الگ کاؤنٹرقائم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں پنجاب کے ریجنل آفس آپریشنل ہو چکے ہیں جس سے عوام اپنے شہروں میں اس سہولت سے استفادہ حاصل کررہے ہیں کسی بھی جگہ ٹاؤٹ ما فیا کی موجودگی پا ئی گئی تو اس کا ذمہ دار ریجنل ڈائریکٹر ہو گا اور اس جواب طلبی کی جا ئیگی ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریجنل پاسپورٹ آفس شیخوپورہ کے افتتاح کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ارکا ن قومی و صوبائی اسمبلی را نا افضا  احمد ، پیر اشرف رسول ، چودھری حسان ریا ض ،عا رف خان سندھیلہ اور سابق ایم پی اے را نا تنویر نا صر بھی انکے ہمراہ تھے وفاقی وزیر کے دورہ شیخوپورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتطامات ایم پی اے پیر اشرف رسول نے سنبھال لئے اور مقامی پو لیس کو کہا کہ ہمیں آپ کی سیکیورٹی پر کو ئی بھروسہ نہیں قبل ازیں ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) عارف خان سندھیلہ کی رہا ئش گا ہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پا لیسوں کے با عث آج ملکی زرمبادلہ میں 21ارب ڈالرسے زائد موجود ہیں ملک ترقی کی سمت تیزی کے سا تھ گا مزن ہے حکومت تو انا ئی کے بحران کے خاتمے کے لئے دن رات کا م کررہی ہے ملکی ا ندسٹری کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے شہری اور دیہی علاقوں میں لو ڈ شیڈ نگ کا دورانیہ کم کردیا گیا ہے بجلی ، پٹرول عوام کو سستے داموں میسرہیں اس لئے ملکی ترقی وخوشحالی کے دشمن عنا صر نہیں چا ہتے حکومت مدت پوری کرے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جمہوریت مستحکم ہے مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی ملک گیر کا میابی حا صل کرے گی سی پیک منصوبہ ملکی تقری اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے اس کو سبوتاژ کرنے کی کو ششیں کرنیوالوں کو ناکا می ہو گی پا نا ما لیکس پر شور مچانے والے نہیں چا ہتے کہ پا کستان ترقی اور خوشحالی کی جا نب گا مز ن ہو اس لئے ٹی آر او کو بہانہ بنا یا جارہا ہے حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کے بات کرنے کو تیار ہے سپریم کو ڑٹ کے چیف جسٹس کے جوابی خط میں حکومت کے ٹی او آر پر اعتراضات کا حکومت کے آئینی ما ہرین جا ئزہ لے رہے ہیں پیر کے روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف اپنا موقف دینگے ۔

متعلقہ عنوان :