یورپ اور ترکی سے ڈی پورٹ ہونیوالے 40 پاکستانی ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں پہنچ گئے

جمعہ 13 مئی 2016 18:25

اسلام آباد، ملک وال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) یورپ اور ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے افراد میں سے منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے 40 پاکستانی ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یورپ اور ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر ہماری تحویل میں آنے والے پاکستانیوں میں زیادہ تعداد منڈی بہاوالدین ،گجرات ،اور گوجرانوالہ سے غیر قانونی طریقہ سے یورپ جانے والے افراد کی ہے انہوں نے بتایا کہ وزرات داخلہ کی ہدائت کے مطابق ان ڈی پورٹ ہوکر آنے والے افراد کے متعلقہ انسانی سمگلروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی لیکن اگر انہوں نے اپنے متعلقہ ایجنٹوں کے نام نہ بتائے تو پھر ان کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے تاکہ غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک جانیوالوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :