آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات ریاستی عوام کیلئے کڑا امتحان ہیں، سردار خالد ابراھیم

کشمیری عوام ووٹ کی پرچی کے استعمال سے قبل امیدوار کی اہلیت اور پارٹی کے منشور کو دل کی پرکھی سے جانچیں قا

جمعہ 13 مئی 2016 18:24

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراھیم خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات ریاستی عوام کے لئے کڑا امتحان ہیں کشمیری عوام ووٹ کی پرچی کے استعمال سے قبل امیدوار کی اہلیت اور پارٹی کے منشور کو دل کی پرکھی سے جانچیں قابل ، لائق ، دیانتدار، عوام اور علاقے کے لئے درد دل رکھنے والے ، رواداری ۔

بھائی چارے، برد باری، تحمل مزاجی، فکری سوچ رکھنے والے امیدوار کا انتخاب کریں سیاست میں اصول پسندی سب سے بڑی روائت ہونی چائے اگر عوامی نمائندوں میں اصول پسندی آجائے تو ریاست از خود ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی جائے گی، جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ریاستی تشخص اور اصولوں پر مبنی سیاست کی جس کے لئے دو مرتبہ اسمبلی نشستوں سے قربانی دی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نوجوان ، با صلاحیت ، باکردار ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مخلص امیدواروں کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی، ہماری منزل اقتدار نہیں بلکہ اصول پسندی ہے، جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ووٹرز فہستوں میں اس قدر شفافیت دکھائی دے رہی ہے کہ راولاکوٹ ون سے دو مرتبہ ممبر اسمبلی رہنے کی سعادت حاصل کرنے والے ریاستی جماعت کے صدر کا نام ووٹرلسٹ سے خارج کردیاگیاآزاد کشمیر میں صاف و شفاف انتخابات ہوئے تو جے کے پی پی کی اہمیت و فادیت میں اضافہ ہوگا، ،عوامی خدمت ہمارا شعار ہے اپنی پارٹی کا منشور آزاد کشمیر کے دس اضلاح کے 29حلقہ ہائے انتخابات اور مہاجرین مقیم پاکستان کے12حلقہ ہائے انتخاب کے ایک ایک ووٹرز تک پہنچائیں گے ضلع نیلم میں جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار خالد ابراھیم خان نے کہا کہ، تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن موڑ پر داخل ہوچکی ہے ، ، کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لئے کمر بستہ رہیں منحوس خونی لکیر جلد مٹا کر دونوں اطراف کے منقسم کشمیری بھائیوں اور گلگلت بلتستان پر مشتمل ایک الگ ریاست متحدہ کشمیر کی اسمبلی تشکیل دی جائے گئی تحریک آزادی کشمیر میں مسلع افواج پاکستان کے شانہ بشانہ نیلم ویلی کے عوام کاکردار اہم ہے، نیلم ویلی کے عوام پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی کاکردار ادا کر رہے ہیں ہندوستان اپنی روائتی ہٹ دھرمی ترک کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کا موقع دے مسلئہ کشمیر کو ایٹمی جنگ کے بجائے پر امن مزاکرات کے زریعے حل کیا جانا ناگزیر ہوچکا ہے ، شہداء کشمیر کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ مکمل آزادی کی نوید لائے گا، آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء کی مداخلت باعث تشویش ہے وفاق آزاد کشمیر کو اپنے لاؤ لشکر کے زریعے فتح کرنے کے بجائے کشمیریوں کے غصب شدہ حقوق بحال کرے،کشمیر کونسل کے فنڈز ووٹرز کی خرید و فروخت کے بجائے ریاست کی تعمیروترقی پر خرچ ہونے چائے موجودہ سسٹم سے انصاف کی توقع نہیں تاہم چیف الیکشن کمشنرکی نیت فی الحال شفاف الیکشن کی لگ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی کے عوام کے لئے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت اور باکردارامیدوار سامنے لایا ہے جو نیلم ویلی کے قدرتی وسائل کاتحفظ اور نسل درنسل سے نیلم میں آباد ہے ،نیلم ویلی کو اقتدار کا تختہ مشق نہ بنایا جائے نیلم ویلی کا حق نمائندگی نیلم کی مقامی لیڈر شپ کا حق ہے نیلم سے مولانا غلام مصطفی شاہ مسعودی متحدہ کشمیر کی نمائندگی کرسکتے ہیں الحاج میاں غلام رسول جیسی شخصت نیلم ویلی کی نمائندگی کرسکتی ہے تو باہر سے آکر نیلم ویلی کے عوام کے حق پر شب خون نہ مارا جائے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و امیدوار اسمبلی حلقہ نیلم خواجہ سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیلم ویلی کے قدرتی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور نوجوانوں کا استحصال کرنے والوں سے نوجوان ووٹ کی پرچی سے انتقام لیں جموں وکشمیر پیپلز پارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑے گی ، نیلم ویلی سے میرٹ پامالی، اقرباپروری ، لوٹ مار ، کرپشن اور عوامی مفاد کے کاموں کو عدالتوں میں التواء کرنے والوں کا بھیانک انجام ہوگا، نیلم ویلی کے قدرتی وسائل علاقے کی تعمیروترقی پر خرچ کیا جائے نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ کو اس کے اغراض و مقاصد کے عین مطابق چلایا جائے نیلم ویلی کے عوام بے باک ، نڈر، مخلص، اصول پسند ، جرات مند لیڈر سردار خالد ابراھیم کی جماعت کا ساتھ دیں نوجوانوں کی طاقت سے نیلم ویلی کے انتخابات میں ٹھگوں ، چوروں لٹیروں کا محاسبہ کریں گے ، ورکرز کنونشن سے سردار تسلیم خان، ، اجمل مغل ، مرتضیٰ گیلانی، بلال جاوید اور دیگر مقررین نے خطاب کیا سردار خالد ابراھیم کا نیلم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور کشمیریوں کا حقیقی ترجمان کا خصوصی لقب دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :