دہشت گردی کے خطرات کے باوجود پشاور میں سیکرٹریٹ ملازمین کی بسوں میں غیر متعلقہ مسافروں کے سفر بارے رپورٹس صوبائی حکومت کو ارسال

جمعہ 13 مئی 2016 18:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) دہشت گردی کے خطرات کے باوجود صوبائی دارلحکومت پشاور میں سیکرٹریٹ ملازمین کی بسوں میں غیر متعلقہ مسافروں کے سفر کے بارے میں رپورٹس صوبائی حکومت کو دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مہینے سنہری مسجد روڈ کے قریب درگئی سے آنے والی سیکرٹریٹ بس کی ملازمین میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کے بعد سیکرٹریٹ ملازمین کی بسوں میں غیر متعلقہ ملازمین کے سفر پرپابندی عائدکردی گئی تھی تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کوا رسال کردہ رپورٹ کے مطابق پشاور سے چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی ، مردان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں جانے والے سیکرٹریٹ ملازمین کی بسوں میں غیر متعلقہ مسافر بدستور سفر کر رہے ہیں حیات آباد ، ریلوے سٹیشن کینٹ ، کوہاٹ روڈسے غیر متعلقہ مسافروں کے سفر کرنے والی گاڑیوں کی تفصیلات بھی رپورٹس میں شامل کی گئی ہے جس میں سفارشات کی گئی ہے ان گاڑیوں کے لائسنسز منسوخ کئے جائیں اورانکے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :