مہاجرین حلقوں میں ہزاروں جعلی ووٹوں کی فوری منسوخی کی جائے، محمد طاہر کھوکھر

لیگی قیادت کو شرم آنی چایئے بازار حسن میں مہاجرین کے نام پرکشمیریوں کے ووٹ درج کروادیئے

جمعہ 13 مئی 2016 18:14

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایم کیوایم کے حق پرست پارلیمانی لیڈر وسابق وزیرٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مہاجرین حلقوں میں ہزاروں جعلی ووٹوں کی فوری منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ (ن) لیگ کی دھونس دھاندلی کی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے۔کسی بھی قوت کو مہاجرین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کشمیری مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈ ر محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اندھی لیگی قیادت کو شرم آنی چاہیے کہ بازار حسن میں بھی مہاجرین کے نام پر کشمیری مہاجرین کے ووٹ درج کر دیئے گئے ہیں ۔جبکہ یہاں ماضی میں کوئی بھی مہاجر آباد نہ تھا ،بازارحسن میں مہاجرین کے نام پر جعلی بوگس ووٹوں کا اندارج کر کے کرپشن میں لتھڑی لیگی قیادت نے پوری کشمیر ی قوم کی تذلیل کی جس کا انہیں حساب دینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھرکا کہنا تھا کہ 13 وارڈوں میں ن لیگ کے پنجابی کارکنان کے1500 جعلی ووٹوں کا ندارج کیا گیا ہے جبکہ ننکانہ صاحب کی پوری لسٹ ہی جعلی ہے ، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں جعلی ووٹ درج کیئے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ لیگی قیادت اور پنجاب الیکشن کمیشن دھونس دھاندلیکے زریعے مہاجرین کا مینڈیٹ چرانے کی مذموم سازش کر رہے ہیں،آج مہاجرین کشمیر کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے والے کس منہ سے کشمیریوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہزاروں جعلی ووٹ منسوخ نہ کیے گئے اور بازار حسن میں سینکڑوں غیر کشمیریوں کو کشمیری ظاہر کر نے پر لیگی قیادت کشمیری قوم سے معافی مانگے وگرنہ احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوں گے جس کی زمہ دار ی لیگی قیادت اور الیکشن کمیشن پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :