وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس،اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی مدت میں6ماہ کی توسیع کردی گئی

اجلاس میں ای پاسپورٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی،ای پاسپورٹ کا منصوبہ 2017ء تک آپریشنل ہوگا،دسمبر2015ء تک ایک لاکھ 80ہزار اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کیے گئے۔ترجمان وزارت داخلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 مئی 2016 16:35

وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس،اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی مدت میں6ماہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت آج اجلاس ہوا۔جس میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کی مدت میں توسیع کی گئی اورای پاسپورٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی،ای پاسپورٹ کا منصوبہ 2017ء تک آپریشنل ہوگا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی مدت میں توسیع کردی ہے،اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلحہ لائسنس تجدید کی چھ ماہ کی مدت یکم جون 2016ء سے شروع ہوگی۔ 31دسمبر2015ء کو اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی مدت ختم ہوگئی تھی۔وزیرداخلہ نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ نادرا اسلحہ لائسنس تجدید کیلئے مہم چلائے ،اسلحہ لائسنس تجدید نہ کروانے والوں کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں۔توسیع کے اقدام کا مقصد قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو سہولت دینا ہے۔31دسمبر2015ء تک ایک لاکھ 80ہزار اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کیے گئے۔