متحدہ اپوزیشن کا سینٹ میں واک آؤٹ ،اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا وزیراعظم سے شکوہ

ہمارے احتجاج کا نوٹس نہیں لے رہے‘ جب بھی آئیں تفصیل سے جواب دیں

جمعہ 13 مئی 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) متحدہ اپوزیشن کا سینٹ میں واک آؤٹ اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا وزیراعظم سے شکوہ‘ وزیراعظم ہمارے احتجاج کا نوٹس نہیں لے رہے‘ جب بھی آئیں تفصیل سے جواب دیں۔ متحدہ اپوزیشن کا ایوان بالا سے مسلسل پانچویں روز بھی بائیکاٹ وقفہ سوالات کے ختم ہوتے ہی اعلان واک آؤٹ کیا گیا‘ سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم جب بھی ایوان میں آئیں ہمیں۔

ہمارے سات سوالوں کا جواب تفصیل کے ساتھ چاہئے۔ دن گزرتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا پتہ ہی نہیں جب تک نہیں آئینگے احتجاج کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم کو ہمارے احتجاج کا نوٹس لینا چاہئے۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں واقفہ سوالات کے ختم ہوتے ہی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر واک آؤٹ کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ تواقع ہے کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں گے تو اپوزیشن کے سات سوالوں کے جواب صحیح انداز میں اور تفصیل سے دیں گے دن گزرتے جارہے ہیں اور وزیراعظم نہیں آرہے اور نہ ہی ہمارے احتجاج کا نوٹس لے رہے ہیں وزیراعظم کے نہ آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔