Live Updates

بلاول بھٹو زرداری اگر احتساب چاہتے ہیں تو پہلے اپنے والد کو پاکستان لائیں، پشاور میں جلسے کیلئے عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہیں،عوام نے احتجاج اور الزام کی سیاست کو مسترد کر دیا، مسلم لیگ (ن) پشاور کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ،انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 مئی 2016 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اگر احتساب چاہتے ہیں تو پہلے اپنے والد کو پاکستان لائیں، پشاور میں جلسے کیلئے عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہیں،عوام نے احتجاج اور الزام کی سیاست کو مسترد کر دیا، مسلم لیگ (ن) پشاور کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ،انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ کے پی کے کی عوام وزیراعظم نواز شریف سے محبت کرتی ہے، عوام نے احتجاج اور الزام کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 8پشاور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی عمران خان کیلئے پیغام ہے، آئندہ انتخابات میں کے پی کے میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی، عمران خان کے شفافیت کے نعرے کھولے اور بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگر احتساب چاہتے ہیں تو پہلے اپنے والد کو پاکستان لائیں، مخالفین مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، وزیراعظم عوام کے مینڈیٹ پر حکومت میں آئے ہیں اور عوام نے 2018ء تک مسلم لیگ کو حکمرانی کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2018 میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیاب ہو گی، مسلم لیگ (ن) پی کے 8 کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور پشاور کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتحادی اور قابل احترام ہیں، پشاور میں جلسے کیلئے عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات