Live Updates

میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کسی سازش کے تحت نہیں گئی تھی۔ ماڈل عینی خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 مئی 2016 16:15

میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کسی سازش کے تحت نہیں گئی تھی۔ ماڈل عینی خان

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 مئی 2016ء) : پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جلسے میں بد نظمی کا شکار بننے والی مقامی ماڈل عینی خان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان سے ملاقات کرنے گئی تھی۔ لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان میں درندے بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عینی خان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہنا کہ مجھے مخالفین نے کسی سازش کے تحت بھیجا ہے افسوسناک ہے۔

عینی خان نے کہا کہ میں عمران خان کے لیے تحفہ بھی لے کر گئی کیونکہ میں ان سے ملاقات کی خواہشمند تھی۔ اور جلسے مییں قبل از وقت پہنچنے کا مقصد عمران خان سے ملاقات کو یقینی بنانا تھا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے بنوں میں ہونے والے جلسے میں مقامی ماڈل عینی خان کی آمد پر جلسہ گاہ میں موجود کارکنان نے مبینہ طور عینی خان کا گھیراؤ کر لیا جس پر جلسہ گاہ میں بد نظمی پیدا ہوئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :