سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے انگلینڈ ویزے کی درخواست پیر کو دینے کا امکان

جمعہ 13 مئی 2016 16:15

سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے انگلینڈ ویزے کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے انگلینڈ ویزے کی درخواست سوموار کو دینے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہ انگلینڈ میں ممکنہ بیشتر قومی کرکٹرز کی درخواست دے دی ہے لیکن بورڈ سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کی درخواست معمول کے مطابق جمع نہیں کرانا چاہتا کیونکہ قوی امکان تھا کہ درخواست رد کر دی جاتی ۔

پی سی بی نے خصوصی کیس تیار کر کے انگلش کرکٹ بورڈ اور سفارت خانے سے بات چیت کی۔ اب بورڈ کو ای سی بی سے محمد عامر کے حوالے سے این او سی کا انتظار ہے جو ذرائع کے مطابق جلد موصول ہو جائیگا ۔محمد عامر کے تمام تر کاغذات مکمل ہیں اور لیٹر موصول ہونے کے بعد ویزہ درخواست سوموار کو بھیج دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :