آئی پی ایل ، سچن بے بی کے نام نے ساتھی کھلاڑی کو مشکل میں ڈال دیا

جمعہ 13 مئی 2016 16:12

آئی پی ایل ، سچن بے بی کے نام نے ساتھی کھلاڑی کو مشکل میں ڈال دیا

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی ۔2016ء ) انڈین پریمئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل سچن بے بی کے نام نے ان کے اپنے ساتھی کھلاڑی لوکیش راہول کو مشکل میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

دونوں رواں سیزن میں اپنی ٹیم کیلیے اہم ثابت ہوئے ہیں، تاہم ان کے نام کا آخری حصہ’ ’بے بی“ لوگوں کی توجہ کا باعث بن رہا ہے اور اسی نے لوکیش راہول کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔لوکیش راہول کے مطابق ایئر پورٹ پرانہوں نے کہا کہ’ ’بے بی میرا بیگ پکڑنا“ اس پر قریب سے گزرنے والی 2 خواتین نے انہیں انتہائی غصے سے گھور کر دیکھاجس نے انہیں سبق دیا کہ انہیں عوامی مقامات پر سچن کو بے بی کہہ کر نہیں بلانا چاہیئے ۔