سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیسن مینجمنٹ سسٹم کےلئے اقدامات

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 13 مئی 2016 15:43

سرگودھا (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی۔2016ء) سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیسن مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کےلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کا مقصد مریضوں کو 100% تک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس سلسلہ میں سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیسن مینجمنٹ سسٹم شروع کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں کو مہنگی سے مہنگی ادویات بھی بروقت فراہم کی جاسکیں۔