حویلی لکھا، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے

جمعہ 13 مئی 2016 15:16

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق،مزدورپُل سے گر کر جبکہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق،ایک اور واقعہ میں نامعلوم شخص کی لاش نہر سے برآمد۔

(جاری ہے)

دریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی پے پُل کی تعمیر نو کے کام میں مصروف منظور احمد اچانک پُل سے گرگیا جسے شدید زخمی حالت میں بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ایک اور واقعہ میں قصور سے پاکپتن جانے والے ٹرین کی زد میں پُل رانجھے پھاٹک حویلی کے قریب ایک نامعلوم شخص آکرہلاک ہوگیا مقامی پولیس نے موقع پے پہنچ کر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو قبضہ میں لیکر ضابطہ کاروائی کا آغاز کردیا، اسی طرح بصیر پور روڈ پے تھانہ حدود حویلی نئی پُل نہر فرید پور سہاگ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش کو پولیس نے اہل دیہہ کی اطلاع پے نہر سے نکال کر متوفی کے ورثاء کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔