درجہ حرارت بڑھنے کیساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی ہوشرباء اضافہ قابل مذمت ہے، ڈاکٹر محمد ابراہیم

جمعہ 13 مئی 2016 15:13

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر محمدا براہیم نے کہاہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی ہوشرباء اضافہ قابل مذمت ہے۔سخت گرمی میں عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔2018میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کادعوی کرنے والے اصل میں اپنا دوراقتدارپوراکرنا چاہتے ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے معیشت تجارت ودیگر معمولات زندگی متاثر ہیں پینے کا پانی کئی علاقوں میں نایاب ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والاشخص سراپااحتجاج ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی مشکلات میں اضافے کے باوجود حکمرانوں نے عوام کے بنیادی ایشوز پرتوجہ نہیں دی۔حکومت کوتوانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

کاغذی منصوبے اور ڈنگ ٹپاؤپالیسیاں عوام کومحض بے وقوف بنانے کی کوششیں ہیں پانی وبجلی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت کو چھوٹے بڑے ڈیمزبنانے پرتوجہ دینا ہوگی تاکہ عوام کو روزگار کے نئے مواقع،لاکھوں ایکڑ سے زائد بنجر زمین قابل کاشت اوردیگر اہم مسائل حل ہوجائیں۔بلوچستان اورخصوصاًصوبائی دارالحکومت عملاً بحرانستان بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :