سپریم کورٹ نے این اے 176 مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن )کے سلطان محمود ہنجرا کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 13 مئی 2016 13:09

سپریم کورٹ نے این اے 176 مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن )کے سلطان محمود ہنجرا ..

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے این اے 176 مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن )کے سلطان محمود ہنجرا کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے سلطان محمود ہنجرا کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ،عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا سلطان محمود ہنجرا کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے فنکشنل لیگ کے غلام مصطفیٰ کھرکی درخواست پر ٹربیونل نے ٹیکس چوری اور شہریوں کی جائیداد پر قبضے کے الزام میں سلطان محمود ہنجرا کو نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف سلطان ہنجرا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔