قومی اسمبلی اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا

جمعہ 13 مئی 2016 12:54

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں جمعہ کو بھی کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا جبکہ اپوزیشن نے حسب روایت ایوان سے واک آؤٹ کے ساتھ کورم کی نشاندہی کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے ایوان سے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق نے ایوان میں گنتی کا حکم دیا۔

ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر سپیکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی اور انہوں نے وفاقی وزراء میاں ریاض حسین پیرزادہ اور چوہدری محمد برجیس طاہر کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن کو راضی کرکے ایوان میں واپس لائیں تاہم وہ واپس نہیں آئے۔

متعلقہ عنوان :