اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا

جمعہ 13 مئی 2016 12:54

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی سے اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو بھی واک آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جب تک وزیراعظم ایوان میں آکر پانامہ لیکس میں ان کے خاندان پر لگائے گئے الزامات اور اپوزیشن کے سوالوں کے ایوان میں آکر جواب نہیں دیں گے اپوزیشن ارکان اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ واک آؤٹ کر گئے۔