اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آئندہ اجلاسوں کے لئے حکمت عملی پر غور

جمعہ 13 مئی 2016 12:54

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کی زیر صدارت ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر‘ عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور‘ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر میاں عتیق نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے لئے اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔