آئی سی سی کیخلاف مزید قانونی کارروائی کا امکان رد نہیں کر سکتے،صدر سری لنکن کرکٹ بورڈ

جمعہ 13 مئی 2016 12:51

آئی سی سی کیخلاف مزید قانونی کارروائی کا امکان رد نہیں کر سکتے،صدر ..

کولمبو ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) سری لنکا کرکٹ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کوسل پریرا کے خلاف الزامات سے دستبردار ہونے کے باوجود مزید قانونی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کر سکتے، سری لنکا کرکٹ کی طرف سے آئی سی سی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا امکان نہیں لیکن پریرا کے نام کو کلیئر کرانے کیلئے جو اخراجات ہوئے امید ہے کہ گورننگ باڈی وہ واپس ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریرا کے نام کو کلیئر کرانے کیلئے ہم نے جو رقم خرچ کی وہ ہمیں یقینی طور پر واپس چاہئے، بورڈ نے کم و بیش 13 ملین روپے خرچ کئے، بورڈ آئی سی سی کے خلاف مزید قانونی کارروائی کرنے کے فیصلے سے قبل پریرا اور وزارت کھیل سے تبادلہ خیال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :