اپنے پالتو کتے کا کھانا کھایا ، لیجنڈ ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا اقرار

جمعہ 13 مئی 2016 12:40

اپنے پالتو کتے کا کھانا کھایا ، لیجنڈ ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا اقرار

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انھوں نے کتوں کا کھانا کھایا تھا۔سرینا ولیمز نے اطالوی شہر روم میں قیام کے دوران ہوٹل میں اپنے یارکشائر ٹیریئر نسل کے پالتو کتے ’چپ‘ کے لیے کھانا منگوایا تھامیں بتایا کہ سالمن مچھلی اور چاول انتہائی اچھے دکھائی دے رہے کہ انھوں نے ایک چمچ بھر کر کھا لیا۔

(جاری ہے)

سیرینا ولیمز کے مطابق اس کا ذائقہ صابن جیسا تھا۔سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ یہ انسانوں کے استعمال کے لیے ہے۔ انھیں اس کے اوپر لکھنا چاہیے تھا۔‘اس کے اثرات دو گھنٹے بعد ظاہر ہونا شروع ہوئے جب انھوں بیت الخلا جانا پڑا۔تاہم وہ ان کی طبیعت جلد سنبھل گئی اور اس کے اگلے روز انھوں نے روم میں جاری اٹالین اوپن ٹورنامنٹ کے میچ کامیابی حاصل کی۔ تیسرے راوٴنڈ میں امریکی حریف کرسٹینا میک ہال کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انھوں نے(7) 7-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :