تمیا بابوس اور یروسلاوا شیڈوا اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 13 مئی 2016 12:12

روم ۔ 13مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) ہنگری کی تمیا بابوس اور انکی روسی جوڑی دار یاروسلاوا شیڈوا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں اٹلی کی اینجیکا موراٹلی اور انکی ہم وطن کلایوڈیا گیووین کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں ہنگری کی تمیا بابوس اور انکی روسی جوڑی دار یاروسلاوا شیڈوا نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف اٹلی کی اینجیکا موراٹلی اور انکی ہم وطن کلایوڈیا گیووین کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔