اٹالین اوپن،نوویک جوکووچ ،رافیل نڈال اور اینڈی مرے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جمعہ 13 مئی 2016 12:12
روم ۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور انگلینڈ کے عالمی نمبر دو اینڈی مرے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ٹامس برڈوچ، جریمی چارڈے، ڈیوڈ فیرر اور سٹانسلاس وارینکا پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے برازیل کے تھامس بلیوکی کو 0-6، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔(جاری ہے)
سپین کے رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے نک کر گیوس سخت مقابلے مقابلے کے بعد 6-7(3-7)، 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ایک اور میچ میں انگلینڈ کے اینڈی مرے نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے جریمی چارڈے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دیگر کھیلے گئے میچز میں ڈیوڈ گوفن، ڈیوڈ تھیم، کائی نیشیکوری اور جان مناکو نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.