لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے والے بیس افراد کی حالت بگڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 مئی 2016 11:12

لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے والے بیس افراد کی حالت بگڑ گئی

لیہ(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 مئی 2016ء): زہریلی مٹھائی کھانے والے بیس افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والے متاثرہ بیس افراد کی حالت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ افراد کو جناح اسپتال لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ہدایت پر پانچ متاثرہ افراد کو جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ، یاد رہے کہ لیہ میں بچے کی پیدائش پر زہریلی مٹھائی کھانے سے مجموعی طور پر34افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔