ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا ،جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا

جمعرات 12 مئی 2016 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا ،جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااورمفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی سمیت دیگر علما کرام سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے جمعرات کو معروف دینی درسگاہ دارالعلوم کراچی میں آمد کے موقع پر جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور جامعہ کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی سے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے وفاق المدارس العربیہ کے تحت جاری امتحانات کا بھی جائزہ لیا،ڈی جی رینجرز کو دارالعلوم میں جاری تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی گئی اور رینجرز کے آپریشن کے نتیجے میں شہر میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنے پر ڈی جی رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا ،یاد رہے کہ ڈی جی رینجرز نے گزشتہ ماہ جامعہ بنوری ٹاون کے ختم بخاری شریف میں بھی شرکت کی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز کابعض دیگر دینی مدارس میں بھی دورہ متوقع ہے ان دوروں کا مقصد دینی مدارس اور سیکورٹی فورسز میں اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :