علامہ زبیر احمد ظہیر کا جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کی پھانسی کیخلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا

جمعرات 12 مئی 2016 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شریفین پاکستان کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر کا جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کی پھانسی کیخلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہ بھارت بنگلہ دیش کی حکومت کو ریموٹ کنٹر ول سے چلا رہا ہے ‘اقوام متحدہ کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے بنگلہ دیشی حکومت کی دہشت گردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔

اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں تحر یک تحفظ حر مین شریفین پاکستان کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے جماعتِ اسلامی کی جن شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انکا واحد قصور یہ ہے کہ انہوں نے آج سے 45 سال پہلے پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان سے وفا داری نبھائی‘پوری دنیا اس معاملے پر خاموش ہے‘ہمیں اس غیر انسانی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے‘ پاکستان مطیع الرحمان نظامی کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے تعزیت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کی پھانسی کیخلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائیں گے ۔