اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹر وے پولیس کے 67 افسران کی انٹراکورٹ اپیلیں مسترد کردیں

جمعرات 12 مئی 2016 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹر وے پولیس کے 67 افسران کی انٹراکورٹ اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے اصل محکموں میں واپس بھجوانے کا حکم دیا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے موٹروے پولیس کے 67 افسران کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیلیں مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

ڈیپوٹیشن پر موٹروے پولیس میں آنے والے افسران نے مستقلی کے باوجود اصل محکموں میں واپس بھجوانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیں جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مستقلی کے بعد اب وہ موٹروے پولیس کے ملازم ہیں، کسی دوسرے محکمے میں بھجوانے کا حکم درست نہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے انٹراکورٹ اپیلیں مسترد کرنے کا فیصلہ تحریر کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :