عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفیکیشن اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا گیا

جمعرات 12 مئی 2016 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم )کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفیکیشن اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ملزم معظم علی کے وکیل نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارر کیا کہ عمران فاروق قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کیا جائے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات غلط طور پر شامل کی گئیں ہیں مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :