سینیٹ میں حکومتی اپوزیشن ارکان کا سانحہ 12 مئی کے شہداء کو خراج تحسین
سانحہ 12مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ تھا، جنرل مشرف سمیت سانحہ میں ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا دی جائے، جنرل مشرف کو باہر بھیج دیا گیا ، ہم سانحہ 12 مئی کے واقعات سمیت مختلف کیسز کے مجرم کو سزا نہ دے سکے، آئین توڑنے والے کو روک نہیں سکے, ایوان بالا میں سینیٹر حاصل بزنجو، نہال ہاشمی، اعظم موسیٰ خیل، سلیم ضیاء، حافظ حمد اللہ اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کی نکتہ اعتراض پر گفتگو آرٹیکل 6 آئین اور اداروں کے تحفظ میں ناکام ہوچکا،بہتر ہے اسے آئین سے ختم کردینا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
جمعرات 12 مئی 2016 22:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) ایوان بالا (سینیٹ )میں حکومتی اپوزیشن ارکان نے سانحہ 12 مئی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ارکان سینیٹ نے کہا کہ سانحہ 12مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ تھا، جنرل مشرف سمیت سانحہ میں ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا دی جائے، جنرل مشرف کے باہر جانے پر سینیٹرز نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کے واقعات سمیت مختلف کیسز کے مجرم کو سزا نہ دے سکے اور آئین توڑنے والے کو روک نہیں سکے۔
جمعرات کو ان خیالات کا اظہار ایوان بالا میں سینیٹر میر حاصل بزنجو، نہال ہاشمی، اعظم موسیٰ خیل، سلیم ضیاء، حافظ حمد اللہ اور سینیٹر مشاہد اللہ خان نے نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا افتخار ہے کہ ایک مجرم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا، سانحہ 12 مئی کے حوالے سے عشرت العباد، وسیم اختر، فاروق ستاراور مصطفی کمال جواب دیں، مصطفی کمال آج کل بڑے سچ بول رہے ہیں، سانحہ 12 مئی کا سچ بھی بولیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.