مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آبا دنے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 12 مئی 2016 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آبا دمیں سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا جس میں جامعہ اسلام آباد کی مجموعی کارکردگی بہت اچھی رہی ۔جامعہ اسلام آباد سمیت تمام شاخوں میں سے حافظ عبدالشکور نے 550نمبر لے کر پہلی ،دلفرازاحمد نے 547نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد عامر قریشی نے 543نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

جامعہ ھذاٰ کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی سمیت تمام اساتذہ وطلباء نے مبارک باد پیش کی اور جامعہ کی طرف سے آئندہ سال کی کتب مفت میں دینے کا اعلان کیا گیا ۔اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے رزلٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام طلباء کرام اپنے اپنے علاقے میں جا کرتبلیغ دین کا کام اچھے طریقے سے سرانجام دیں اور انہوں نے جامعہ اسلام آباد سے سالانہ چھٹیوں کا بھی اعلان کیا کہ 18جولائی تک جامعہ اسلام آباد میں درس نظامی کی کلاسز نہیں ہو ں گی جبکہ حفظ وقرأت اور دورۂ صر ف ونحو اپنے معمول کے مطابق ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تمام طلباء رمضان المبارک مین نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں اور صوم صلوٰۃ کی پابندی کریں اور جامعہ کا پیغام ہر گھر میں پہنچائیں ۔پوزیشن ہولڈرز کو مبارک باد دی اور کہاکہ مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی اور کہاکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 18جولائی کو صبح 10بجے ختم بخاری شریف سے ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :