پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات

حکمرانوں کے مظالم سے کوئی طبقہ محفوظ نہیں ،خرم نواز گنڈا پور

جمعرات 12 مئی 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے صدر پنجاب سید سجاد اکبر کاظمی کی صدارت میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں پنجاب حکومت کی تعلیم اور انسان دشمن اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے مدد مانگی،اساتذہ رہنماؤں کے وفد نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم کے بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے ،جو کام 100 روپے میں ہو سکتا ہے اسے 200روپے میں مکمل کیا جاتا ہے ،فرنیچر کی خریداری سے لیکر عمارت کی تعمیر تک گھپلے ہو رہے ہیں ،سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کر کے تعلیم کو غریب کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے ،سرکاری سکولوں کو دانش اتھارٹی اور سکول آف ایکسی لینس کے ناکام منصوبوں کے حوالے کرنا خلاف قانون اور تعلیم دشمنی ہے ،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا معاشی قتل عام جاری ہے ،ایک میٹرک پاس کلرک کو پروموشن ملتی ہے مگر ایم ایس سی استاد کو ایک ہی گریڈ میں ریٹائر کر دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کے ساتھ ہیں،ہم دھرنے میں بھی شریک ہونگے ،حکمرانوں کے مظالم سے کوئی طبقہ محفوظ نہیں ہے ،ہم نے تو ان ظالم حکمرانوں اور اس ظالم نظام کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے 14لاشیں اٹھا ئیں اور پنجاب حکومت اور اسکی پروردہ پولیس کے تشدد کا سامنا کرتے ہوئے 100سے زائد کارکن عمر بھر کیلئے معذور ہوئے،ملاقات میں عوامی تھریک کے رہنما نور اﷲ صدیقی،ساجد بھٹی ،شہزاد رسول،شہزاد نقوی، عبد الحفیظ چودھری و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :