اپوزیشن وزیراعظم کو عوامی عدالت میں لانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرے،مصطفی خان

جمعرات 12 مئی 2016 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما مصطفی خان نے کہا ہے کہ حکمران خاندان کو بتانا پڑے گا کہ اس نے دولت کے انبارکہاں سے حاصل کیے۔اپوزیشن کرپٹ اور نااہل وزیراعظم کو عوامی عدالت تک لانے میں سنجیدگی کامظاہرہ کرے،وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہان کی طرح مستعفی ہوجائیں ،ورنہ وعوام خود گھسیٹ کر اقتدار سے الگ کر دیں گے۔

حکمرانوں کی کھلی کرپشن پر ملکی اداروں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز 17جون کے حوالے سے،جی سیون ، جی سکس کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کبھی کسی چور کبھی اپنا کھرا نہیں بتاتااور اپنی غلطی کاکبھی بھی اعتراف نہیں کرتا،لیکن عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے وزیراعظم پر لگے ہوئے الزامات ،ہی ان کے مستعفی ہوجانے کے لئے کافی تھے،مگر ہمارے ملک کی گنگا ہی الٹی بہتی ہے،نااہل،کرپٹ وزیراعظم اور قاتل حکومت تمام تر غلطیوں اور مکمل طور پر ناکام ہونے کے باوجود ڈھٹائی سے اپنے عہدوں پر فائز ہیں،اور اخبارات میں اپنی جھوٹی کارکردگی کے اشتہارات لگوا کت قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب بات سوالات اور ٹی او آرز سے آگے نکل چکی ہے۔ موجودہ حکمران باتوں سے نہیں مانیں گے۔ جو حکمران اپنی کرسی کیلئے ماڈل ٹاؤن میں لاشوں کے ڈھیر لگا سکتے ہیں ان کے نزدیک سوالات اور ٹی او آرز کی کیا اہمیت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی ہو گااور انصاف کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ۔

متعلقہ عنوان :