ملک کا اہم سیروتفریح کا مقام زیارت کے عوام بنیادی سہولیات کوترس رہے ہیں ،ہدایت الرحمان بلوچ

جمعرات 12 مئی 2016 22:30

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک کا اہم سیروتفریح کا مقام زیارت کے عوام بنیادی سہولیات کوترس رہے ہیں جنگلات تیزی سے کاٹے جارہے ہیں پینے کاصاف پانی ،گیس پریشرمیں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت عوام مہنگائی بے روزگاری صحت وتعلیم کے مسائل سے دوچار ہیں حکومت زیارت کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ زیارت کے دوران جماعت اسلامی زیارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر امیر ضلع مفتی محمد شفیق ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے قبل ازیں ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈی سی ،ڈی پی او ودیگر حکام سے بھی ملاقات کی اور علاقائی صورتحال ومسائل کے حوالے سے گفتگوکی انہوں نے کہا کہ آفیسران اگر دیانت کیساتھ قوم کی خدمت کرنا چاہیے تو مسائل میں کمی آسکتی ہے کرپشن نے ہر طرف تباہی مچائی ہے سرکاری آفیسرز دیانت سے قومی خدمات کو یقینی بنائیں جماعت اسلامی نے ملک بھر میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے ہم عوام کوشعور وآگہی دیں گے تاکہ حرام رزق وغلط کاموں سے طوبہ کیا جائے صالح دیانت دار ودین دارلوگوں کی خاموشی ،وسائیڈ لائن ہونے کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں قوم مالی، اخلاقی، سیاسی،وانتخابی کرپشن میں مبتلا ہیں کرپشن کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جار ی رہیگی ۔