ادارہ علوم ابلاغیات کی پہلی تقریب تقسیم اسناد کل منعقد ہو گی

38 تمغہ جات،265اسناد طلبا اور طالبات میں تقسیم کی جائیں گی

جمعرات 12 مئی 2016 22:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) ادارہ علوم ابلاغیات جامعہ پنجاب کی پہلی تقریب تقسیم اسناد کل (ہفتہ) 14مئی کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم اے اور بی ایس آنرز کے کل 265 طلبا اور طالبات کو اسناد سے نوازا جائے گا جب کہ عمدہ کارکردگی حاصل کرنے والے 39 طلبا اور طالبات کو تمغہ جات سے بھی نوازا جائے گا۔ اس دوران، ایم ایس سی کمیونیکیشن اسٹڈیز (مارننگ)سیشن 2012-14کے 49،ایم ایس سی کمیونیکیشن اسٹڈیز (ریپلیکا)63،ایم ایس سی ڈیویلپمنٹ جرنلزم کے85،ایم ایس سی فلم اینڈ ٹی وی کے 29اور بی ایس آنرز کے 39 طلبا اور طالبات اسناد حاصل کریں گے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، طلبا اور طالبات اور ان کے والدین موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :