کاہنہ سرکل پولیس کی کارروائی ،ایل سی ڈیز لورز فیصل ڈکیت گینگ گرفتار

ملزمان قبضے سے ایل سی ڈیز کی بھاری کھیپ ، 4چوری شدہ موٹر سائیکل ، لاکھوں کی نقدی ، اسلحہ اور موبائل فون برآمد

جمعرات 12 مئی 2016 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء ) کاہنہ سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایل سی ڈیز لورز فیصل ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایل سی ڈیز کی بھاری کھیپ ، 4چوری شدہ موٹر سائیکل ، لاکھوں کی نقدی ، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عمارہ اطہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ سرکل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایل سی ڈیز لورز فیصل ڈکیٹ گینگ کے کارندوں گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کے قبضے سے ایل سی ڈیز کی بھاری کھیپ ، چوری کی 4موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فونزبرآمدکرلیے ۔انہوں نے بتایا کہ فیصل ڈکیت گینگ میں لوٹی ہوئی رقم کی تقسیم پر جھگڑا بھی ہوا تھا جس پر ملزمان نے اپنے ہی ایک ساتھی کو قتل کردیا اور اس حوالے سے بھی تحقیقات کیجاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :