وزیراعلیٰ پنجاب کا ملت پارک میں واسا کے پائپ تلے آ کر بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس ،لواحقین سے اظہارتعزیت

جمعرات 12 مئی 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملت پارک شاہ کمال روڈ کے علاقے میں واسا کے پائپ تلے آ کر بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جاں بحق بچے کے زخمی بھائی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :