اپوزیشن کا ہدف بدعنوانی نہیں میری ذات ہے،نوازشریف
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دوں گا ، اپوزیشن کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے پارلیمنٹ کی بات پارلیمنٹ اور کمیشن کی کمیشن میں کروں گا ، کاروبار سے سیاست میں آئے کھویا پایا کچھ نہیں، تاجکستان سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 12 مئی 2016 22:00
وزیراعظم کے طیارے سے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ہدف بدعنوانی نہیں میری ذات ہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دوں گا ، اپوزیشن کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے ، پارلیمنٹ کی بات پارلیمنٹ اور کمیشن کی کمیشن میں کروں گا ، کاروبار سے سیاست میں آئے کھویا پایا کچھ نہیں تاجکستان سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیش پانامہ لیکس پر سیاست کررہی ہے اپوزیشن کا مقصد ختم کرنا نہیں میری ذات کا پیچھا کرنا اور مجھے ہدف بنانا ہے ایوان میں اپوزیشن کے سوالات کا جواب نہیں دوں گا وہی بات کروں گا جو پارلیمنٹ میں کرنی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے کمیشن کی بات صرف کمیشن میں ہی کروں گا میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد تحقیقاتی کمیشن بنائیں میں کمیشن کے سامنے پیش ہونے اور تحقیقات کے لئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ اﷲ کے فضل سے میری صحت ٹھیک ہے ڈاکٹر مجھے مسلسل چیک اپ کا مشورہ دے رہے ہیں مگر وقت نہ ملا اور میں اپنا چیک اپ بھی وقت پر نہ کراسکا انہوں نے کہا کہ کاسا 1000 بڑا منصوبہ ہے جس سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خطے کی تین ارب آبادی کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل اس خطے سے وابستہ ہے اقتصادی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئے گی خطے کے تمام ممالک اقتصادی زونز کے قیام پر توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی تکمیل سے فاصلے کم ہوں گے اور دل قریب آئینگے کراچی حیدر آباد موٹروے پر کام جاری ہے سکھر ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور جلد ملتان سے لاہور موٹروے شروع کررہے ہیں ہم گوادر سے خنجراب تک بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں اگلے دو سے تین سال میں بلوچستان ترقی کی مثال ہوگا بجلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کردیئے ہیں بجلی کی قیمتیں کم کیں بجلی مزید سستی بھی کرینگے دو ہزار اٹھارہ تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردینگے اور طلب سے زیادہ بجلی دستیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم شفافیت لارہے ہیں اور دنیا اسے تسلیم کرتی ہے شفافیت کے نتیجے میں ترقیاتی منصوبوں میں سو ارب روپے کی بچت کی انہوں نے کہا کہ ہم کاروبار سے سیاست میں آئے ہم نے بہت کچھ سیکھا اپوزیشن کا دھرنوں اور احتجاج کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے وزیراعظم نے کہا کہ امن وامان ہماری ترجیح ہے ہم پڑوسیوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں ہمیں اس دنیا کے ساتھ چلنا ہے بھارت اور افغانستان کے ساتھ ہمارے مسائل ہیں جنہیں ہم حل کرنا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.