پی ٹی آئی کی خواتین کے وفد کاقصورکا دورہ ،اغواء اورزیادتی کے بعد قتل ہونیوالی لڑکیوں کے اہل خانہ سے ملاقات
لاہور سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر کئی بچیوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنا لمحہ فکریہ ہے ،خدارا حکمران آنکھیں کھولیں واقعات کے خلاف پنجاب اسمبلی کے فلور پر آواز بلند کی جائے گی ‘اراکین اسمبلی ڈاکٹرنوشین حامد اور راحیلہ انور کی متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی
جمعرات 12 مئی 2016 21:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی سربراہی میں خواتین کے وفد نے قصورکا دورہ کر کے اغواء اورزیادتی کے بعد قتل ہونے والی لڑکیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ پی ٹی آئی کی خواتین نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے نہ صرف پنجاب اسمبلی بلکہ ہر جگہ آواز بلند کی جائے گی ۔
مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں دورہ کرنے والی خواتین میں اراکین پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد ، راحیلہ انور سمیت روبینہ اختر ،ثمینہ مانو،غزالہ رفیق ، عاصمہ نعیم ، صباء بٹ اور مدیحہ وقاص شامل تھیں ۔ پیر والا میں اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے اور بعد ازاں موت کے گھاٹ اتارے جانے والی نو سالہ ثناء کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مرد و خواتین درباری پانامہ لیکس میں نام آنے پر اپنی قیادت کے دفاع کیلئے تو ہر گھنٹے بعد میڈیا میں آکر پریس کانفرنس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے غریب عوام سے ہونے والی ظلم و زیادتی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.