اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے دوران بات کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 مئی 2016 21:50

اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے دوران بات کرنے کی اجازت دینے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12مئی۔2016ء) اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے دوران بات کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ اپوزیشن کی 3رکنی کمیٹی نے اسپیکرقومی اسمبلی سےچیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والی کمیٹی میں شیریں مزاری، اعجازجاکھرانی اور طارق بشیر چیمہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کچھ دیر کے وقفے میں آج اپوزیشن کے وفد سے دو ملاقاتیں کی ہیں۔کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا سوالنامہ بھی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دے دیا، جس پر تمام اپوزیشن راہنماﺅں کے دستخط موجود ہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے بتایا ہے کہ وہ اپوزیشن کو کل اجلاس میں بولنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں، تاہم وہ اس حوالے سے حکومت سے بات کر کے جواب دیں گے۔