اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن نہیں میرا پیچھا کرنا ہے،

پاناماپیپرزکی نیب سے تحقیقات کرانےکی تجویزآئی تواس پرفیصلہ کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 مئی 2016 21:50

اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن نہیں میرا پیچھا کرنا ہے،

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12مئی۔2016ء) وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن نہیں میرا پیچھا کرنا ہے، اپوزیشن تحقیقات نہیں، میرا پیچھا کرنا چاہتی ہے۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تاجکستان سے اسلام آباد واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جو بات پارلیمنٹ میں کرنی ہوگی وہ پارلیمنٹ میں کروں گا ،جوبات کمیشن کے سامنے کرنی ہوگی وہ کمیشن کے روبرو کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد تحقیقاتی کمیشن بنائیں، میں کمیشن میں پیش ہونے کےلیے تیار ہوں، پاناماپیپرزکی نیب سے تحقیقات کرانےکی تجویزآئی تواس پرفیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے شروع دن سے مجھے وزیراعظم تسلیم نہیں کیا،میں نے ان کی ہسپتال میں جاکر عیادت بھی کی۔ان کا کہنا تھا اپوزیشن مجھ سے سوال جواب نہیں کر سکتی اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن روکنا نہیں میرا پیچھا کرنا ہے۔ کچھ لوگوں کو شروع دن سے ہی نواز شریف قبول نہیں جو بات کمیشن کے سامنے کرنی ہو گی وہ کمیشن کے روبرو کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا مخالفانہ ماحول میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ منفی سیاست پہلے بھی ملک کے لئے زہر قاتل ثابت ہو چکی ہے۔