عوام کو نوازشر یف کے استعفے کی بڑی خبر ملنی والی ہے‘ میاں محمودالرشید

جس روز بھی موزوں امیدوار مل گیا وزیر اعظم کو پیچھے ہٹنا ہوگا وزارت عظمی سے استعفیٰ دینا پڑے گا‘ اگر اس وقت بھی حکمرانوں نے درست فیصلہ نہ کیا اور پوری قوم کے مطالبے کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا تو وہ یہ سمجھ لیں کہ ان کے ہاتھوں سے اقتدار کی لکیریں ختم ہونے جا رہی ہیں ‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 21:21

عوام کو نوازشر یف کے استعفے کی بڑی خبر ملنی والی ہے‘ میاں محمودالرشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ عوام کو نوازشر یف کے استعفے کی بڑی خبر ملنی والی ہے‘ جس روز بھی موزوں امیدوار مل گیا وزیر اعظم کو پیچھے ہٹنا ہوگا وزارت عظمی سے استعفیٰ دینا پڑے گا‘ ‘ اگر اس وقت بھی حکمرانوں نے درست فیصلہ نہ کیا اور پوری قوم کے مطالبے کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا تو وہ یہ سمجھ لیں کہ ان کے ہاتھوں سے اقتدار کی لکیریں ختم ہونے جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ کے پی کے کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس کے بارے میں حکمران سوچ بھی نہیں سکتے ‘ اب عوام کو ایک بڑی خبر ملنے والی ہے وہ خبر ہے میاں محمد نواز شریف کے مستعفی ہونے کی ، پوری قوم کے کان اس طرف لگے ہوئے ہیں اور اس نشست کیلئے موزوں امیدوار کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس روز بھی موزوں امیدوار مل گیا وزیر اعظم کو پیچھے ہٹنا ہوگا وزارت عظمی سے استعفیٰ دینا پڑے گا اور ایوان میں سے ہی کسی اور کو وزیر اعظم نامزد کرنا پڑے گا تو ہی بات آگے بڑھے گی ورنہ یہ ڈیڈ لاک اسی طرح برقرار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :