عمران خان کا مسلسل تیسرا جلسہ ناکام ہوا ہے‘لاہور ،پشاور اور بنوں میں ان کے ناکام جلسے ان کی سیاست کی ناکامی کا باعث بنیں گے‘عمران خان اپنے جلسہ کا تو انتظام کرنہیں سکتے وہ ملک کیا چلائیں گے ،ان کے جلسہ میں ہمیشہ بھگدڑ مچ جاتی ہے
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان
جمعرات 12 مئی 2016 20:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا مسلسل تیسرا جلسہ ناکام ہوگیا ہے ،لاہور ،پشاور اور بنوں میں ان کے ناکام جلسے ان کی سیاست کی ناکامی کا باعث بنیں گے،عمران خان اپنے جلسہ کا تو انتظام کرنہیں سکتے وہ ملک کیا چلائیں گے ،ان کے جلسہ میں ہمیشہ بھگڈر مچ جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں لوٹ مار جاری ہے ،عمران خان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے نعر ے لگاتے رہے مگر ان کے یہ نعرے حقیقت نہ بن سکے ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اداروں اور محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہاہے جس سے صوبے میں ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی بروقت اور بہترین انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن عامہ، پولیس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے جبکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ کے ساتھ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور قیام امن کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، اسی طرح پنجاب میں جدید نالج پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور نالج پارک کے منصوبے کی تکمیل سے تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارمینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے اراضی اورفرد ملکیت کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیاگیا ہے جس سے عوام کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول آسان بنادیاگیاہے اورجدید ٹیکنالوجی کی بدولت کرپشن،دھوکہ دہی وجعلسازی کا خاتمہ کیاگیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.