Live Updates

عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘ (ن) لیگ والوں کی ’’خام خیالی‘‘ہی انکی سیاسی موت ثابت ہوگی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہی حکمرانوں کی اصل پہچان بن چکی ہے‘کر پٹ حکمرانوں نے ملک کو کر پشن کا ’’گڑھ ‘‘بنادیا ہے ‘حکمران نااہلیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں‘20مئی کو تحر یک انصاف کا فیصل آباد میں تاریخی اور شاندار جلسہ ہوگا ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف اور عمران خان کے پاس ہے

سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور کی بات چیت

جمعرات 12 مئی 2016 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کی ’’خام خیالی‘‘ہی انکی سیاسی موت ثابت ہوگی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہی حکمرانوں کی اصل پہچان بن چکی ہے‘کر پٹ حکمرانوں نے ملک کو کر پشن کا ’’گڑھ ‘‘بنادیا ہے ‘حکمران نااہلیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ْعمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘20مئی کو تحر یک انصاف کا فیصل آباد میں تاریخی اور شاندار جلسہ ہوگا ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف اور عمران خان کے پاس ہے۔

جمعر ات کے روز گفتگو کرتے ہوئے سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والے ہمیشہ کیلئے اقتدارمیں رہنے کے خواب دیکھ رہے مگر انکو ایک بات یاد رکھنا چاہیے کہ انکو انکی یہی خام خیالی ہی اقتدار کے ایوانوں سے ہمیشہ کیلئے باہر نکال دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کی پا لیسوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں او ر تبدیلی کی جنگ میں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کو چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر آج انکے اقتدار میں تین سال ہو رہے ہیں لیکن اسکے باوجود ملک میں بدترین لوڈشیڈ نگ جاری ہے جسکی وجہ سے عوام آج لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج کر نے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ20مئی کو تحر یک انصاف کا فیصل آباد میں تاریخی اور شاندار جلسہ ہوگا اور چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان اہم خطاب کر یں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات