صحافتی ادارے معطل سیکرٹری خزانہ کیس میں صحافتی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،نیب

افواہوں ،اندازوں پر مبنی خبروں کو نیب ذرائع سے چلانے سے گریز کیا جائے، ترجمان

جمعرات 12 مئی 2016 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء ) ترجمان نیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معطل سیکرٹری خزانہ مشاق احمد رئیسانی کے کیس میں سابقہ مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد خا ن لانگو کو جمعرات نیب ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے عموماً ہر کیس میں پیش ہونے کے لئے مزید 2سمن جاری کئے جاتے ہیں لیکن اس کیس کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے تمام تر فیصلے انتہائی سوچ سمجھ اور مشاورت کے ساتھ کئے جارے ہیں اور اس کیس میں آگے کیا اقدامات کئے جائینگے یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بعض میڈیا چینلز اور اخبارات میں خالد لانگو کے پیش ہونے یا موجودگی کے حوالے سے نیب ذرائع کے حوالے سے غیر تصدیق شدہ خبریں جاری کی جارہی ہیں۔ لہذا میڈیا کے نمائندے اور صحافی حضرات خالد لانگو کے پیش ہونے ،گرفتار ہونے یاان کی موجودگی سے متعلق خبروں کو صحافتی ذمہ داری کے ساتھ جاری کریں نہ کہ افواہوں اور اندازوں پرمبنی خبروں کو بریکنگ نیو زبنا کر پیش کریں۔بعض سیاسی معاملات میں نیب ذرائع کے حوالے سے خبریں دی جارہی ہے اگر میڈیا کے نمائندے ان سوالات کے جوابات حکومت بلوچستان سے حاصل کریں تو بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :