بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر گیلانی کو آپ بیتی لکھنے کا مشورہ دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 مئی 2016 20:45

بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر گیلانی کو آپ بیتی لکھنے کا مشورہ دیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2016ء) بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر گیلانی کو آپ بیتی لکھنے کا مشورہ دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سابق وزیر یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے بازیاب ہو جانے کے بعد جب ان سے ملاقات کیلئے پہنچے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری کی علی حیدرگیلانی سےخوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر گیلانی سے ان کے اغواء کے 3 سالوں کی پوری روداد سنی۔ اس دوران بلاول بھٹوزرداری کبھی مسکرائے اور کبھی دکھی بھی ہوئے۔ روداد سننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر گیلانی کو آپ بیتی لکھنے کا مشورہ دیا۔